محرم الحرام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر استا محمد محمد اعجاز سرور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مختلف محکموں کے آفیسران علماء کرام اور سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک تھے
نصیرآبادڈویژن
محرم الحرام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر استا محمد محمد اعجاز سرور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مختلف محکموں کے آفیسران علماء کرام اور سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد محمد اعجاز سرور نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر تمام تر اقدامات کو حتمی شکل دی جائے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے میونسپل کمیٹی کا عملہ شہر کی صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ مبذول کرے اور یوم عاشورہ کے جلوسوں کے روٹس کی صفائی اور دیگر ضروری انتظامات کا جائزہ لیں سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہوگی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنے فرائض سرانجام دینے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں ماتمی جلوسوں کے ساتھ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف ایمبولینس کے ہمراہ ہونگے استامحمد میں نکلنے والے جلوس اس مرتبہ بھی اپنے مقررہ روٹس سے ہی برآمد ہونگے پولیس کے جوان سکیورٹی کے انتظامات سرانجام دیں گے امن وامان کو قائم رکھنے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں جلوس میں شامل ہونے والے عزاداروں کی چیکنگ کی جائے
Comments are closed.