گورنر ہاوس پشاور میں صوبہ کی یونیورسٹیوں کے معذور طلباء وطالبات میں الیکٹرک وہیل چئیر تقسیم کی تقریب

0

گورنر حاجی غلام تقریب کے مہمان خصوصی، چئیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد، وائس چانسلرز، سیکرٹری محکمہ اعلٰی تعلیم انیلہ درانی کی بھی تقریب میں شرکت

گورنر نے وزیراعظم الیکٹرک وہیل چئیرز منصوبہ کے تحت صوبہ کی 11 یونیورسٹیوں کے 30 معذور طلباء وطالبات میں وہیل چئیرز تقسیم کیں

گورنر حاجی غلام علی نے معذور طلباء وطالبات کے تعلیمی جزبہ، ہمت و لگن کو داد پیش کی، معذور طالبعلموں کے پاس چل کر انکی حوصلہ افزائی کی۔

معذور طالبعلموں کی سرپرستی پورے معاشرے کی زمہداری ہے، حاجی غلام علی

وائس چانسلرز یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم معذور طلباء وطالبات کی فیس معافی کا اعلان کریں، حاجی غلام علی

وائس چانسلرز یونیورسٹیوں میں معذور طلباء وطالبات کو ملازمتوں کی فراہمی بھی یقینی بنائیں، حاجی غلام علی

یونیورسٹیوں کے آئیندہ بجٹ منظوری میں معذور طالبعلموں کی فیس معافی اور ملازمتوں سے متعلق پوچھا جائے گا، حاجی غلام علی

الیکٹرک وہیل چئیرز کی فراہمی سے معذور طالبعلموں کی خود اعتمادی میں اضافہ ہو گا، حاجی غلام علی

معذور بچے مجھے اپنا سرپرست سمجھیں، حاجی غلام علی

تقریب میں معزور طالبعلموں کو دیکھ کر خوشی اور دکھ کے مشترکہ احساسات سے گزرا ہوں،حاجی غلام علی

معذور بچوں کے والدین کے تعلیمی جذبہ و ہمت کو بھی سلام پیش کرتا ہوں، حاجی غلام علی

والدین اپنے معذور بچوں کو پرائمری سے اعلی تعلیم تک لے آئے ہیں جو قابل تحسین ہے، حاجی غلام علی

معذور بچوں کا اعلی تعلیم تک کا سفر معاشرے کے صحت مند بچوں کیلئے بھی ایک پیغام ہے، حاجی غلام علی

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا معیار تعلیم اور یونیورسٹیوں کے مشکلات خاتمہ کا ویژن قابل تعریف ہے، حاجی غلام علی

Daily Askar

Comments are closed.