8 کارروائیوں کے دوران 78 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار۔
موٹروے ٹول پلازہ اسلام کے قریب کار سے 5 کلوگرام ہیروئن اور 6 کلوگرام چرس برآمد۔
گاڑی میں سوار خیبر اور پشاور کے رہائشی دو ملزمان گرفتار۔
مسری خان چوک پشاور کے قریب واقع گھر سے 21 کلوگرام ہیروئن برآمد۔
دوران کارروائی پشاور کا رہائشی ملزم گرفتار۔
بیدری چوک مانسہرہ کے قریب مقامی منشیات فروش کے قبضے سے 300 گرام چرس برآمد۔
سیالکوٹ میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے ہیروئن برآمد۔
5 کلوگرام ہیروئن سرجیکل آئٹمز میں چھپا کر کینیڈا اسمگل کی جا رہی تھی۔
ملتان ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 30 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد۔
لاہور کا رہائشی ملزم بذریعہ پرواز نمبر G-9559 سری لنکا روانہ ہو رہا تھا۔
گوجرہ انٹرچینج کے قریب ہنڈا کار سے 19 کلو 200 گرام افیون اور 20 کلو 400 گرام چرس برآمد۔
دوران کارروائی کار میں سوار سوات کا رہائشی ملزم گرفتار۔
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر واقع کوریئر آفس میں پارسل سے آئس برآمد۔
800 گرام آئس فلیگ سٹکس میں چھپا کر قطر اسمگل کی جا رہی تھی۔
حب میں واقع وندر کے قریب بس سے 4 کلوگرام ہیروئن اور 1 کلوگرام آئس برآمد۔
دوران کارروائی تربت کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.