منتخب نمائندوں نے حق ادا کردیا ،ایچ ڈی پی

کوئٹہ(آن لائن)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے موقع پر ایک بیان میں کہا گیا کہ پارٹی کے دونوں ممبران صوبائی اسمبلی چئیرمین عبدالخالق ہزارہ اور قادر علی نائل نے ان پانچ سالوں کے دوران اپنے حلقہ انتخاب، کوئٹہ اور صوبے کی ہر فورم پر بھر پور نمائندگی کرتے ہوئے صوبے کی محرومیوں، پسماندگی کے خاتمے کے لئے ہر طرح کی جدوجہد کی انھوں نے مثالی اور شفاف ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے اپنے اپنے حلقوں کے ایسے علاقوں میں کام کرائے جہاں پر کئی دھائیوں سے کسی نے توجہ نہیں دی پارٹی چیئرمین نے اپنے پورٹ فولیو کا پوری طرح عزت و وقار بلند کرتے ہوئے کھیل، ثقافت، سیاحت، امور نوجواناں اور محکمہ آثار قدیمہ کی ترقی کےلئے کردار ادا کیا انھوں نے ہر طرح کے اسپورٹس کی ترویج اور تاریخی مقابلوں کے انعقاد کو ممکن بنایا صوبے میں دو دھائیوں کے بعد قومی سطح کے نیشنل گیمز منعقد کرائے اسپورٹس کمپلیکسز کے منصوبے کو صوبے کی ہر ضلع میں تعمیر کرانے کا ابتدا کیا فٹبال گراونڈز کی ترقی کےلئے منصوبوں پر کام اور اسکی تکمیل کی گئی بڑے پیمانے پر غریبوں اور ناداروں کےلئے رہائشی مکانات کے منصوبوں پر کام شروع کیا گیا کلچر اور آرٹ سنٹر کے اسکیموں کا آغاز کیا گیا اپنے حلقہ انتخاب میں کئی فٹسال تعمیر کرائے گئے کھیلوں کے کسی ایسے شعبے کو نظر انداز نہیں کیا جہاں صوبے کے قابل نوجوانوں کو مایوسی ہوتی پرانی اور کئی دہائیاں قبل تعمیر شدہ مختلف محکموں کی عمارتوں کو جدید طرز پر از سر نو تعمیر کرکے اپنے وعدوں کی تکمیل کی بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ شہر کے پی بی 26 سے منتخب پارٹی کے سکیرٹری اطلاعات کو اعزاز حاصل ہے کہ انھوں نے ریکارڈ اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کئی قانون سازی کا حصہ بنے اپنے حلقہ انتخاب بلاتعصب ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کرتے ہوئے کئی منصوبوں کو مکمل کیا

Daily Askar

Comments are closed.