ساہیوال پنجاب کونسل آف دی آرٹس ساہیوال ڈویژن کے زیر اہتمام مینارٹی ڈے کے موقع پر ’میں بھی پاکستان ہوں‘ کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

آفس آف دی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن11 اگست 2023
ساہیوال( )ساہیوال پنجاب کونسل آف دی آرٹس ساہیوال ڈویژن کے زیر اہتمام مینارٹی ڈے کے موقع پر ’میں بھی پاکستان ہوں‘ کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیاجس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن  شفیق احمد ڈوگر تھے۔تقریب میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے وکلا،سیاسی،سماجی اور مذہبی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر نے اقلیتوں کے دن کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا جھنڈا سفید رنگ کےبغیر نا مکمل ہے جو اس چیز کی عکاسی کرتا ہے کہ اقلیتوں کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔ ہم سب پاکستانی ہیں اور ہمیں اقلیتوں کے مختص لفظ کو نکال کر صرف اور صرف پاکستانی قوم کی نظر سے دیکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے اس بات کا عہد کرنا ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں گے۔ تقریب کے شرکا سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دھرتی کی مٹی پر اتنا ہی اقلیتوں کو حق ہے جتنا کہ اکثریت کے لوگوں کو۔ آج کے دن ہم نے عہد کرنا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے ہم اپنے تمام تر کوششیں جاری رکھیں گے تاکہ ملک ہے تو ہم ہیں اگر ملک نہیں تو ہم نہیں۔اس موقع پر سکول کے  بچوں نے ٹیبلو پیش کیے اور ملی ترانے گا کر سماں باندھ دیا۔ تقریب کے شرکا ء میں فادر ندیم جوزف،  بابو اصف اقبال،بشپ ابراہم عظیم ڈینیل، سکھ برادری سے سردار نادان سنگھ، پادری عمران پیٹر، پادری اقبال بشیر، سماجی کارکن ولسن رضا، عشق ناز کھوکھر، عسکر پرکاش ایڈوکیٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرزآرٹس کونسل محمد  وسیم اکرم جوئیہ اور محمد الیاس اکبر سگھلہ اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Daily Askar

Comments are closed.