پی ایچ اے لاہور کے ڈی جی طاہر وٹو یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ (لاہور 11 اگست 2023ء)

1

پریس ریلیز
دفتر محتسب پنجاب کی جانب سے ساڑھے تین کروڑ روپے کا مالی ریلیف فراہم
لاہور11اگست:…… دفتر محتسب پنجاب نے مختلف اضلاع کے شکایت کنندگان کی درخواستوں کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں متعلقہ سرکاری اداروں سے 3 کروڑ 52 لاکھ 37 ہزار 299 روپے کا مجموعی ریلیف دلوایا ہے۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں ترجمان دفتر محتسب پنجاب نے بتایاکہ تعلیمی وظائف کے حصول کے خواہش مند افراد کو 6 لاکھ 72 ہزار روپے کی رقوم کے اجراء کے علاوہ دفتر محتسب پنجاب کے مختلف احکامات پر متعلقہ افراد کو 3 لاکھ روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ محتسب آفس کی مداخلت پر مختلف شکایت کنندگان کو 19 لاکھ 60 ہزار روپے بطور میرج گرانٹ، فیملی پنشن کی مد میں 85 لاکھ 53 ہزار 563 روپے، 41 لاکھ 40 ہزار 250 روپے بطور مالی امداد اور عمارتوں کے کرایہ جات کے حصول کے متلاشی افراد کو 1 لاکھ 77 ہزار 314 روپے کا ریلیف ملا ہے۔ اس دوران دفتر محتسب پنجاب کی کارروائی میں ضرورت مند افراد کو 6 لاکھ 70 ہزار روپے بطور ڈیتھ گرانٹ، او ایس ڈی پوسٹ کی تخلیق کے متلاشی افراد کو 36 لاکھ 57 ہزار 505 روپے کی ادائیگی کے علاوہ مختلف تعمیراتی کاموں کی واجب الادا رقو م کے حصول کے خواہش مند افراد کو متعلقہ محکموں نے 13 لاکھ 75 ہزارروپے ادا کئے ہیں۔
مزید براں شکایت کنندگان کو پونے 9 لاکھ روپے بطور گروپ انشورنس کلیم، ٹریولنگ الاؤنس کے بل کی مد میں 57 ہزار 730 روپے اور واجب الادا سکیورٹی کے 1 لاکھ 73 ہزار روپے واپس دلوائے گئے ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ محتسب آفس کی ہدایت پر ناجائز قابضین سے ایک کروڑ 22 لاکھ روپے مالیت کا سپورٹس گراونڈ بھی خالی کروایا گیا ہے اور مختلف سائلین کو محتسب آفس کے حکم پر 47 ہزار 500 روپے، پٹرول واجبات کے 3 لاکھ 437 روپے اور زکوٰۃ فنڈسے 18 ہزار روپے کی مالی امداد بھی فراہم کی گئی ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.