پنجگور میں ضلعی انتظامیہ کے تحت کھجورکی پیداوار کے حوالے سے میلے کا اہتمام ہوگا

پنجگور (این این آئی) ضلعی انتظامیہ کے توسط سے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں پنجگور کی اہم پیداوار کھجورکے حوالے سے ایک میلے کا اہتمام بروز ہفتہ 12 اگست 2023 کو صبح دس بجے کیا جارہا ہے جس میں زمیندار مختلف ورائٹی کے کھجوروں کا اسٹال لگائیں گے عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کجھور میلہ میں شرکت کرکے زمینداروں کی حوصلہ افزائی کریں کیونکہ پنجگور کھجورکی پیداوار کے حوالے کافی شہرت رکھتا ہے اور یہاں اعلی کوالٹی کے کجھور پائے جاتے ہیں خاص کر موزاتی جو دنیا بھر میں مشہور اور ایکسپورٹ ہوتی ہے پنجگور کا ایک ایم سوغات ہے ضلعی انتظامیہ نے پنجگور کے زمینداروں کی حوصلہ افزائی کے لئے کھجورمیلے کا اہتمام کیا ہے تاکہ علاقائی اور ملکی سطح پر پنجگور کی اہم پیداوار کھجور کو متعارف کیا جاسکے اور کھجورکے زمینداروں کی حوصلہ ہو جو بڑی محنت اور مشقت کے ساتھ اس سے منسلک ہیں ۔

Daily Askar

Comments are closed.