کوئٹہ (این این آئی) جمعیت علماءاسلام کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام آئندہ عام انتخابات میں بلوچستان سے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرے گی ،کارکنوں کو بھی ہدایت جاری کردی ہیں، نگران وزیراعلی سمیت دیگر معلومات پر جمعیت علماءاسلام اپنا موقف دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے اس میں مداخلت ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ جو بینچ فیصلہ کرے وہی ریویو سنے یہ اصول انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ بینچز کی تشکیل کے لئے فرد واحد کے اختیار نے عدل کو بارہا پامال کیاآج کے فیصلہ کا ریویو آئندہ پارلیمنٹ ہی میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو پوراکیا ہے اور آئندہ بھی اقتدار ملا تو جمعیت علماءاسلام صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائے گی ،بلوچستان کے مفادات پر کسی بھی صورت سودا بازی نہیں کریں گے، جمعیت علماءاسلام انتخابی مہم چلانے کے لئے ملک بھر میں جلسے اور ورکرز کنونشن منعقد کرینگے بلوچستان کے عوام نے جس طرح بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماءاسلام کو کامیابی سے ہمکنار کیا اور ہمیں امید ہے کہ وہ آئندہ بھی ملک کی بقاءترقی اور خوشحالی کیلئے جمعیت علماءاسلام کے نامزد امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے بلوچستان کے وسائل پر کسی بھی کو بھی قبضہ نہیں ہونے دینگے اور جس طرح ماضی میں بلوچستان کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے اسی طرح آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
Comments are closed.