سفیر پاکستان نے “اپنا” کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنا کی کامیابیاں ہمارے لئے باعثِ فخر ہیں۔

سفیر پاکستان نے “اپنا” کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنا کی کامیابیاں ہمارے لئے باعثِ فخر ہیں۔ پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹروں اور طبی برادری نے امریکہ کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ آپ نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ہم آپ کی کامیابیوں پر نازاں ہیں۔
پاک امریکہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کے بلند مقامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو مزید بلندیوں پر لے جانے کے لئے کوشش کی جائے۔ آئیے پاکستان امریکہ تعلقات کا ایک نیا باب رقم کریں۔
سینیٹر کرس وان ہولن نے کہا کہ تقریباً 50,000 پاکستانی امریکی ڈی ایم وی کے علاقے میں رہائش پذیر ہیں جن میں سے 20,000 ان کی ریاست میری لینڈ میں ہیں۔ انہوں نے اپنی حمایت پر تمام میری لینڈرز کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس میں دو طرفہ بنیادوں پر کوشاں ہیں تاکہ ڈاکٹروں سے متعلق مسائل کاحل کیا جا سکے۔
پاکستان میں تباہ کن سیلاب کا ذکر کرتے ہوئے سینیٹر کرس وان ہولن نے سینٹرل کمانڈ، یو ایس ایڈ اور امریکی شہریوں کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے فوری ردعمل اور ریلیف کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پچھلے جون میں یو ایس ایڈ نے پاکستان کے لیے ترقیاتی اور انسانی امداد کی مد میں اضافی 16 ملین ڈالر کا اعلان کیا، جس سے سیلاب سے لے کر اب تک پاکستان کو امداد کی مد میں کل امریکی امداد 200 ملین ڈالر سے زیادہ ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو معاشی بحران سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور بین الاقوامی برادری پاکستان کےلئے بہت کچھ کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ دونوں ممالک اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کریں۔ یہ ہمارے مفاد میں ہے۔ یہ پاکستان کے مفاد میں ہے۔ یہ علاقائی استحکام اور سلامتی کے لئے معاون ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس رشتے کو مضبوط کرنے کے لیے میں آپ سب کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی حمایت کرتا ہے۔
سینیٹر کرس وان ہولن نے کہا کہ جیسے جیسے ہم آنے والے سالوں میں آگے بڑھیں گے، ہم اپنے دونوں لوگوں کے درمیان ان رشتوں کو مضبوط کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ دونوں ممالک کے عوام اپنی جمہوری امنگوں، اپنے خوابوں کی تکمیل کر سکیں۔ اس لیے ہم اس رشتے کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ اور آپ سب اس میں حصہ دار ہیں۔
ڈاکٹر عرفان سلیمان نے شرکاء کا تنظیم کے ساتھ تعاون اور اس کے مقاصد کے حصول میں مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
سفیر پاکستان مسعود خان نے اپنے اختتامی کلمات میں تنظیم کے سابق صدر ڈاکٹر عرفان سعید و دیگر سابق صدور کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کی خدمات کے اعتراف میں “اپنا” کے بیج (لیبل پن) لگائے۔

Daily Askar

Comments are closed.