اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا قائدِ اعظم کے یوم وفات پر بانی پاکستان کو خراج عقیدت
آج کے دن پوری پاکستانی قوم برصغیر پاک وہند کے عظیم رہنما قائدِ اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ، صدر مملکت
مسلمانان برصغیر نے قائدِ اعظم کی دوراندیش اور مدبرانہ قیادت میں قلیل عرصے میں پاکستان حاصل کیا، صدر مملکت
قائدِ اعظم نے امن، مساوات ، قانون کی بالادستی ، معاشی اور سماجی انصاف اور اقلیتیوں کے حقوق کی وکالت کی ، صدر مملکت
قائدِ اعظم نے بھرپور انداز میں مسلمانان ہند کا مقدمہ لڑا اور ایک علیحدہ ریاست کا قیام عمل میں لایا ، صدر مملکت
آج کے دن پاکستان کو قائدِ اعظم کے وژن کے مطابق ایک جدید اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ، صدر مملکت
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے قائدِ اعظم کے بتائے ہوئے سنہری اُصولوں پر عمل کرنا ہوگا ، صدر مملکت
پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانے کیلئے تمام تر توجہ تعلیم کی فراہمی اور غربت کے خاتمے پر مرکوز کرنا ہوگی ، صدر مملکت
قائدِ اعظم کے وژن کے مطابق ملک کے کمزور طبقات سمیت خواتین اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت
صدر مملکت کی قائد اعظم محمد علی جناح کے لیے بلندی درجات کی دعا
Comments are closed.