کوئٹہ11ستمبر ۔ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کےافسران کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا نگران وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سیکرٹیریٹ کےافسران میرے دست و بازو اور ٹیم ہیں اور ہم پر جو ذمہ داری عائدہوتی ہے اس کا تقاضہ ہے کہ محنت اور خلوص نیت سے کام کریں انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ذمہ داری صوبے میں امن و امان کا قیام ہے نگران حکومت کا مینڈیٹ پر امن ماحول میں صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہے نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو کا دفترعوامی مسائل کے حل میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے اور صوبائی امور کی احسن طریقے سے انجام دہی افسران کی ذمہ داری ہے انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے افسران میرے ہاتھ مضبوط کریں گے اور ہماری پہلی ترجیح بھی صوبے اور عوام کی خدمت ہی ہونی چاہیے قبل ازیں وزیراعلی کے پرنسپل سیکریٹری لعل جان جعفر نے وزیراعلی کو سیکریٹریٹ کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی ۔
Comments are closed.