اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

11 کارروائیوں کے دوران 70 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 11 ملزمان گرفتار۔

موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب مسافر بس میں سوار 3 ملزمان گرفتار۔

چنیوٹ کے رہائشی ملزمان کے پیٹ سے مجموعی طور پر 19 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد۔

جہلم میں واقع ڈائیوو کارگو آفس میں پارسل سے آئس برآمد۔

600 گرام آئس 2 کولروں میں چھپا کر پشاور سے اسمگل کی گئی تھی۔

بھکر میں واقع حق باہو ہوٹل کے قریب مقامی رہائشی سے 2 کلو 200 گرام چرس برآمد۔

سیالکوٹ ائیرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو 594 گرام آئس برآمد۔

جہلم کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر GF-769 کے ذریعے بحرین کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔

قصور میں پنجاب رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں 5 ملزمان گرفتار۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 7 کلو 100 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

ملزمان کا موٹرسائیکل بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

پشاور میں واقع کورئیر آفس میں مری بھیجے جانے والے پارسل سے 18 ایکسٹیسی گولیاں برآمد۔

راجہ بازار گلگت کے قریب مستونگ کے رہائشی ملزم سے 200 گرام چرس اور 400 گرام افیون برآمد۔

باجوڑ کے علاقے میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 10 کلوگرام چرس برآمد۔

خیبر کے علاقہ سپینہ مورگہ بارڈر کے قریب چھپائی گئی 10 کلوگرام چرس برآمد۔

گوادر کے علاقے مزانی کے قریب چھپائی گئی 24 کلوگرام چرس برآمد۔

چاغی کے علاقے گردی جنگل کے قریب چھپائی گئی 15 کلوگرام افیون برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.