اسلام آباد :11 ستمبر 2023
٭ وفد نے سانحہ جڑانوالہ پر بروقت اقدامات کرنے پر اور جڑانوالہ کا دورہ کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا
٭ تمام ریاستی مشینری اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کے حوالے سے ان کے ساتھ کھڑی ہے: نگران وزیراعظم
٭ پاکستان میں اقلیتوں کو تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں : نگران وزیراعظم
٭ جڑانوالہ واقعہ کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائے گاتا کہ ایسے واقعات کا سد باب ہو سکے : نگران وزیراعظم
٭ اقلیتی برادری اپنے مسائل اور تجویز حکومت تک پہنچائے تاکہ ان مسائل کا ممکنہ حل کیا جا سکے: نگران وزیراعظم
٭ ہمارا آئین ذات پات، نسل اور رنگ کے امتیاز کے بغیر تمام شہریوں کو سماجی، مذہبی، سیاسی اور معاشی حقوق دیتا ہے: نگران وزیراعظم
٭ ایک دوسرے کے عقیدوں کے احترام سے ہی پر امن اور خوشحال معاشرے کی تشکیل ہو سکتی ہے : نگران وزیراعظم
٭ انتہا پسندی کو ختم کرنے کے لیے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا: نگران وزیراعظم
٭ وفد نے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے جناب خلیل جارج کی بطور نگران وفاقی وزیر انسانی حقوق تقرری کو خوش آئند قرار دیا
٭ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے مسیحی برادری کے نمائندہ وفد نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی. وفد نے سانحہ جڑانوالہ پر بروقت اقدامات کرنے پر اور جڑانوالہ کا دورہ کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا
٭ وفد سے گفتگو کرتے ہوئےنگران وزیراعظم نے کہا کہ تمام ریاستی مشینری اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کے حوالے سے ان کے ساتھ کھڑی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں ہمارا آئین ذات پات، نسل اور رنگ کے امتیاز کے بغیر تمام شہریوں کو سماجی, مذہبی, سیاسی اور معاشی حقوق دیتا ہے
٭ انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا تاکہ ایسے واقعات کا سد باب ہو سکے. انکا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری اپنے مسائل اور تجویز حکومت تک پہنچائے ، جہاں تک ممکن ہوا مسائل کا حل کرینگے ، انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری پاکستانی افرادی قوت کا بنیادی حصّہ ہے جس کا پاکستان کی ترقی میں ایک اہم کردار ہے
٭ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ایک دوسرے کے عقیدوں کے احترام سے ہی پر امن اور خوشحال معاشرے کی تشکیل ہو سکتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی کو ختم کرنے کے لیے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا
٭ وفد نے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے جناب خلیل جارج کی بطور نگران وفاقی وزیر انسانی حقوق تقرری کو خوش آئند قرار دیا
٭ وفد میں سابق صوبائی وزیر براے انسانی حقوق پنجاب اعجاز آگسٹن،سابق رکن قومی اسمبلی آسیہ انصر, بشپ اندریاس، بشپ سیموئیل ازرایا، بشپ جوزیف ارشاد، بشپ ہمفرے پیٹرز، پاسٹر ہنوک حشمت، پاسٹر اولیور ضیاءشامل تھے
٭ ملاقات میں نگران وفاقی وزیر براے انسانی حقوق خلیل جارج اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی
٭٭٭
Comments are closed.