مستونگ – 11 ستمبر – اسسٹنٹ کمشنر دشت جہانزیب بلوچ کی زیر صدارت امن و امان کی مجموعی صورتحال سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر ایس ایچ او رسالدار عبدالمالک کرد،عبدالمان بنگلزئی،قیصرخان سمالانی،محمدکریم بنگلزئی،محمدرفیق جتک ودیگرافسران موجود تھےاجلاس میں اسسٹنٹ کمشنردشت جہانزیب بلوچ نے لیویز افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوۓ کہا کہ دشت وگردنواح میں امن وامان کی صورتحال کی بہتری اور عوام کی جان و مال کی تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس بابت کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جاۓ گی۔قومی شاہراہوں پر گشت میں اضافے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ لیویز کو امن وامان کی بحالی کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائےگا۔
°°°
Comments are closed.