ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اعجاز سرور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ محمد صادق کبدانی نے بیسک ہیلتھ یونٹ گاجان کا دورہ کی

جھل مگسی 11ستمبر:-آج بروز سوموار ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اعجاز سرور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ محمد صادق کبدانی نے بیسک ہیلتھ یونٹ گاجان کا دورہ کیا_ اس موقع پر ہسپتال کے مختلف وارڈز، ادویات کی دستیابی ملیریا کٹس و دیگر مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا، ڈاکٹرز ودیگر اسٹاف کی حاضری چیک کی اور صفائی و ستھرائی کے ساتھ تمام اسٹاف کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈاکٹرز ودیگر اسٹاف مقدس فریضہ سمجھ کر اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں مصروف عمل رہیں انہوں نے تمام ڈاکٹرز ودیگر پر زور دیا کہ حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں غریب لوگوں کو BHU٫s و سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات و طبی سہولیات کی فراہمی ھے جس کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ غریب لوگ حکومت کے ان اقدامات سے بھرپور انداز میں استفادہ حاصل کر سکیں اس کے لئے ضروری ہے کہ ڈاکٹر حضرات اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ کریں حکومت نے جو ذمہ داری عائد کی ہے اس پر پورا اترنے کے لئے تمام توانائیاں صرف کریں سستی یا کاہلی کا مظاہرہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا گاجان و گردونواح کے دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈاکٹر اپنا فریضہ نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیں۔

Daily Askar

Comments are closed.