نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین کی ملاقات

:نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین نے ملاقات کی۔ملاقات میں نگران وفاقی وزیرِ خرانہ شمشاد اختر بھی موجود تھیں۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی بنک پاکستان کے پسماندہ علاقوں بالخصوص بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں کی ترقی کے لئے کردار ادا کر رہا ہے،حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ پسماندہ علاقوں کو ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ عالمی بینک نے 2022 کے شدید ترین سیلاب میں متاثرہ لوگوں کی مدد اور بحالی میں اپنا کردار ادا کیا،متاثرہ علاقوں میں جاری بحالی کے کام کو جلد مکمل کرنے کیلئے حکومت ہر ممکن انتظامی مدد فراہم کرے گی۔

ناجے بن حسین نے وزیرِ اعظم کو عالمی بینک کے بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی، سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں اور جنیوا میں عالمی بنک کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لئےاعلان کی گئی امدادی رقم کی فراہمی کے حوالے سے پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

Daily Askar

Comments are closed.