وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز اور اعلیٰ سطحی امریکی وفد کے درمیان ملاقات

وفاقی وزیرتجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز اور امریکی وفد کے درمیان ای وی سیکٹر، سیمی کنڈکٹرز اور اے ایل میں پاکستانی تارکین وطن کی طرف سے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے اہم بات چیت ہوئی ہے۔وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز اور ایک اعلیٰ سطحی امریکی وفد کے درمیان پاکستان کی بڑھتی ہوئی الیکٹرک وہیکل (ای وی)، سیمی کنڈکٹر اور مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری میں اضافہ کے مواقع تلاش کرنے کے لئے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

مصنوعی ذہانت۔ پاکستانی تارکین وطن کے شعبے میں وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی تارکین وطن ملک کا ایک انمول اثاثہ ہیں اور انہیں پاکستان کی اقتصادی ترقی کے دائرے میں واپس لانے کی اہمیت پر زور دیا۔

ڈاکٹر اعجاز نے کہاکہ آئی ٹی ہماری پہلی ترجیح ہے اور یو ایس ڈائیسپورا ہمارا اثاثہ ہے، ہم امریکہ میں مقیم ہمارے باصلاحیت پاکستانی تارکین وطن کو واپس آنے اور پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے جو کچھ بھی کرنا پڑے وہ کرنے کے لئے پرعزم ہیں

Daily Askar

Comments are closed.