کمبوڈیا کے وزیراعظم14ستمبر کو چین کا 3روزہ سرکاری دورہ کریں گے

کمبوڈیا کے وزیراعظم ہون مانیت 14ستمبر کو چین کا 3روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان مائو ننگ نے پیر کو روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی بریفنگ کے دوران کہا کہ چینی وزیراعظم لی قیانگ کی دعوت پر ان کے کمبوڈیا کے ہم منصب 14سے 16ستمبر تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران کمبوڈیا کے وزیراعظم چینی صدر اور اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ دورہ کمبوڈیا کی نئی حکومت کی جانب سے چین کمبوڈیا تعلقات کے فروغ کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے

Daily Askar

Comments are closed.