جنگلی چیک پوسٹ پر شہید حوالدار شاہنواز خان لاشاری کے نام سے منسوب سائن بورڈ نصب کردیا

ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اعجاز سرور کی ہدایات کی روشنی میں (دفعدار) عبدالمجید کی نگرانی میں شہید لیویز حوالدار شاہنواز خان لاشاری کے ورثاء کے ہمراہ نوتال ٹو گنداواہ شاہراہِ پر واقع جنگلی چیک پوسٹ پر شہید حوالدار شاہنواز خان لاشاری کے نام سے منسوب سائن بورڈ نصب کردیا گیاڈپٹی کمشنر جھل مگسی اعجاز سرور نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ضلع جھل مگسی میں قیام امن کے لئے لیویز فورس نے بے مثال و بے شمار قربانیاں دے کر قوم کا سر فخر سے بلند و بالا کردیا ہے ملک و ملت کیلئے شہداء کی قربانیاں قابلِ فخر و قابلِ ستائش ہیں انھوں نے کہا کہ ضلع جھل مگسی کے شہداء کو تاریخ کے سنہرے اوراق میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔۔۔

Daily Askar

Comments are closed.