نوشہرہ میں 7 روزہ انسداد منشیات مہم کے مثبت نتائج برآمد

پشاور(ایم-الیاس): انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات خان کی واضح احکامات اور محمد سیلمان خان ریجنل پولیس آفیسر مردان کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود کی براہ راست نگرانی میں 7 روزہ انسداد منشیات مہم پایہ تکمیل تک پہنچی۔دوران مہم SDPO,SHOsبذات خود میدان عمل میں مصروف رہے ۔قوم کے معماروں کی جڑیں کھوکھلی کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائیوں کے علاوہ نوجوان نسل کو آئس و دیگر منشیات کی تباہ کاریوں سے آگاہ کرنے کے لیے سکولز ، کالجز میں سیمنار کا انعقاد کیا گیا ۔ہر گلی گاوں اور شہر کے بچوں،بزرگوں تک ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا یہ پیغام پہنچایا گیا کہ منشیات سے انکار زندگی سے پیار کیجئے۔ علماءکرام ،عمائدین علاقہ،تاجر برادری سے میٹنگز کرکے انکو اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کی گئی۔دوران مہم بلاتفریق بڑے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈال کر گرفتار کیاگیا ۔ جن میں توقیر ولد صفدرساکن زرین آباد کلاں،رئیس ولدشیر رحمن ساکن صوابی،ریاض ولد ظفر ساکن آدم زئی،گوہر ولد رئیس ساکن آدم زئی،سید ملوک ولد زبیر حیدر ساکن بارہ حال جلوزئی،کامران ولد فضل سبحان ساکن اضاخیل پایان،مسعودولد احمد شاہ ساکن شیدو،نظارعلی ولد جمال ساکن زرہ مینہ،سلطان زیب ولد عبد الستار ساکن رشکئی،سیال محمد ولد خان محمد ساکن مصری بانڈہ شامل ہیں ۔اس موقع کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ منشیات جیسی لعنت کے سوداگر کسی قسم کی رعایت کے حق دار نہیں ہیں ۔ان کے خلاف کاروائیاں جاری وساری رہینگی

Daily Askar

Comments are closed.