کراچی۔ ( ) پاکستان سوسائٹی آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ (پی ایس ایچ آر ایم) اور انگیج کنسلٹنگ نے بیچ لگژری ہوٹل میں ’بیسٹ پلیس ٹو ورک (BPTW)‘ ایوارڈز گالا کی میزبانی کی۔ایونٹ میں 140 سے زائد کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ان ایوارڈز کا مقصد ملازمین کیلئے سازگار اور بہترین ماحول تشکیل دینے والی کمپنیوں کے اقدامات کو سراہنا تھا۔یہ ایوارڈ سروے کی بنیاد پر دیے گئے جس میں ملازمین کی ادارے کے ساتھ وابستگی،ترقی کے مواقع اور ملازمین کی فلاح وبہبود کے اقداما ت کا جائزہ لیا گیا۔پال کائزر، سی ای او انگیج کنسلٹنگ نے مستقبل میں اداروں کی ازسرنو تشکیل کیلئے سروے کی ساکھ اور ڈیٹا پر مبنی حکمت عملیوں پرزور دیا۔مجموعی طور پر 52 ایوارڈز کامیابی پانے والے اداروں کو دیے گئے جن میں الائیڈ بینک نے 2023کا بیسٹ آف دی بیسٹ کمپنی کا ایوارڈ جیتا جبکہ ڈی ایچ ایل ایکسپرپس پاکستان نے ماضی میں مسلسل پانچ مرتبہ بیسٹ آف دی بیسٹ کمپنی کے ایوارڈز جیتے جس پر اسے بیسٹ پلیس ٹو ورک پاکستان ہال آف فیم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔2008سے پاکستان سوسائٹی آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ(پی ایس ایچ آر یم) انگیج کنسلٹنگ کے ساتھ اشتراک سے پاکستانی کمپنیوں کا BPTW سروے کا انعقاد کررہا ہے جس کے ذریعے ملازمین کی شمولیت اور عزم کی سطح کا ایک بھر پور ڈیٹا بیس تیار کیا گیا ہے۔انٹرلوپ ایونٹ کا پلاٹینم سپانسر جبکہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)، سیمسن گروپ آف کمپنیز گولڈ سپانسرز تھے۔ نووو نارڈسک، الائیڈ بینک اور دی ٹیلنٹ گیمز سلور سپانسرز جبکہ سینجنٹا، بینک الفلاح، اینگرو فرٹیلائزر، جوبلی لائف انشورنس، ایس اینڈ پی گلوبل اور مشرق گلوبل برونز سپانسر تھے۔پاکستان بزنس کونسل کے سی ای او احسان ملک نے اپنے خطاب میں ملازمین کیلئے کام کے سازگار ماحول کی اہمیت کواجاگر کیا۔پی ایس ایچ آر ایم کے صدر جمال ناصر نے 2008 میں قیام سے ابتک ایوارڈز کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔معروف اداکار اور تھیٹر ڈائریکٹر عمیر رانا نے ایونٹ کواپنی شخصیت سے چارچاند لگا دئیے۔ نتاشا بیگ نے اپنی شاندار لائیو پرفارمنس سے سماع باندھ دیا جبکہ شفاعت علی نے اپنے طنز ومزاح سے ایونٹ کو کشت زعفران بنایا۔رواں سال گالا میں شرکا کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا، 300 سے زائد کمپنیوں کی طرف سے نامزدگیاں وصول ہوئی ہیں جو ملازمین کی فلاح وبہبود اور انہیں مصروف عمل رکھنے کے حوالے سے کمپنیوں کے بڑھتے ہوئے عزم کا عکا س ہے۔
Comments are closed.