پاکستان آرمی کی ”وومن ووشو ٹیم“ نے نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا

1

پاکستان آرمی کی ”وومن ووشو ٹیم“ نے نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا

14ویں نیشنل وومن ووشو چیمپئن شپ قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی جس میں 10 ٹیموں نے شرکت کی ان میں ڈیپارٹمنٹس، صوبائی ٹیمیں اور کلبز شامل تھے۔اس کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر 12 گولڈ میڈل مقابلوں میں پاکستان آرمی کی وومن ٹیم نے تمام طلائی تمغے جیت کر پاکستان کا ایک نیا اور ناقابل شکست ریکارڈ قائم کردیا۔دوسری طرف اس سے قبل 2021ء کی چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی کی ٹیم نے 12 میں سے 10 طلائی تمغے حاصل کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔ پاک آرمی وومن ٹیم نے 12 طلائی تمغوں کے ساتھ پہلی، واپڈا نے دوسری اور صوبہ بلوچستان کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی صوبہ بلوچستان کی طرف سے لڑکیوں کی ووشو ٹیم کی بھرپور شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے سراہا گیا۔ یہ وہ فتح نہیں تھی جس میں صرف جیت کا نشہ تھا، بلکہ اس میں کھیل کے میدان میں فنی کمال کا جادو بھی شامل تھا۔ پاکستان آرمی وومن ٹیم نے بے مثال کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی، جبکہ واپڈا نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے ثابت کیا کہ یہ مقابلہ صرف تمغوں کا حصول نہیں، بلکہ کھیل کے جوہر دکھانے کا بھی مرحلہ ہے۔ اور اس شاندار مقابلے میں ایک اور خوش گوار حیرت کا باعث بنیں صوبہ بلوچستان کی بہادر لڑکیاں۔ انہوں نے اپنی پہلی قومی سطح کی چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے یہ پیغام دیا کہ پاکستان کی ہر بیٹی میں ہنر ہے، جذبہ ہے، وہ جیت سکتی ہے۔پاکستان آرمی کی وومن ووشو ٹیم کی یہ بے مثال کامیابی صرف جیت سے کہیں بڑھ کر ہے، یہ پورے پاکستان کی خواتین کھلاڑیوں کے لیے ایک حوصلہ افزائی کا نغمہ ہے۔ یہ بتاتا ہے کہ ہماری دھرتی کی بیٹیاں کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں ہیں، وہ عزم، ہمت اور حوصلے کے ساتھ کسی بھی امتحان میں سرخرو ہو سکتی ہیں۔

Daily Askar

Comments are closed.