کچھی12جنوری:۔ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے گزشتہ روز طوفانی دورہ کرکے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جن میں ڈھاڈر تا کوئٹہ روڈ فٹسال گرونڈ، زیر تعمیر گورنمنٹ گرلز کالج ڈھاڈر شامل ہیں انہوں نے ڈھاڈر تا کوئٹہ روڈ کا معائنہ کیا جہاں پر انہوں نے محکمہ زراعت اور محکمہ جنگلات کے افسران کو ہدایت کی کہ روڈ کے دونوں اطراف جھاڑیاں اور درختوں کی شاخیں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہے ہیں ان کو کاٹ کے روڈ کو بہتر انداز میں صاف کیا جائے تاکہ گزرنے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور شہر کی خوبصورتی میں میں بھی اضافہ ہو بعد ازاں انہوں نے اسپورٹس کمپلیکس اور فٹسال کرکٹ اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا انہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ فٹسال سٹیڈیم میں گراسی لگائی جائے اور ان کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جائے تاکہ ہماری نوجوان نسل کھیلوں کی طرف راغب ہو سکے کیونکہ کھیل نہ صرف جسمانی نشونما کے لیے بہتر ہوتے ہیں بلکہ نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے ہٹا کر اور کھیلوں کو فروغ دے کر نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے بعد ازاں انہوں نے زیر تعمیر گورنمنٹ گرلز کالج ڈھاڈر کا بھی جائزہ لیا انہوں نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ مقررہ مدت میں اس کو پایا تکمیل تک پہنچایا جائے نہ صرف مقررہ مدت مکمل کیا جائے بلکہ ان کے معیار پر سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا تاکہ یہ منصوبے دیر پا ثابت ہوں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس سے ہماری نوجوان نسل علم کی روشنی سے منور ھوتی ھے اور ہماری آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے حکومت بلوچستان کی بھرپور کوشش ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم کو عام کیا جائے تاکہ وہ بھی ایک معاشرے میں اپنا مقام رکھیں اور مردوں کی طرح ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
Comments are closed.