میری سیاست کا محور عوامی خدمت ہے، سابقہ دور اقتدار میں عوام کا قرض حلقہ میں تعلیم اور صحت کے میگا پراجیکٹس مکمل کرنے کی صورت میں ادا کیا،

0

کوٹ ادو(رانا شاھد محمود خاں) ملک بھر کی طرح حلقہ پی پی 277 میاں الیکشن کیمپئن کی گہما گہمی عروج پر ہے، حلقہ پی پی 277 میں مختلف سیاسی خاندان اور برادریاں امیدوار پی پی نواب میاں ذیشان احمد گورمانی کے کارواں میں یکے دیگرے بعد شامل ہو رہے ہیں.عوام کا آئے روز میاں ذیشان احمد گورمانی سے الحاق کیلئے برادری اکٹھ، کارنر میٹنگز اور شمولیت کے اعلانات، حلقہ کی جم غفیر عوام نے سیاسی مخالف امیدواروں کیلئے حلقہ میں داخل ہونا دُشوار کر دیا ہے. حلقہ پی پی 277 واحد وہ حلقہ ہے جہاں عوام نے 8 فروری سے پہلے ہی اپنا فیصلہ امیدوار نواب میاں ذیشان احمد گورمانی کے حق میں دے کر کامیابی کا واضح ٹائٹل نام کر دیا ہے. گزشتہ روز چوک عمرفاروق سے بہت بڑے شاندار کارواں کی صورت میں پروقار استقبال کیا گیا، اور ٹیسٹی ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ پر چوھدری محمد آصف گجر، چوھدری محمد اکرم گجر، چوھدری محمد عارف گجر و دیگر گجر برادری کے کثیر تعداد میں افراد نے میاں ذیشان احمد گورمانی کے کارواں کا پرتپاک استقبال کیا، اس استقبالیہ کیمپ پر نواب میاں ذیشان احمد گورمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی پی 277 کے عوام کی بے پناہ محبتوں نے مجھے مقروض کر دیا ہے. انہوں نے مذید کہا کہ مجھے دیکھ کر ایسے لگ رہا ہے کہ عوام کا سمندر ہی آج قصبہ گجرات اُمڈ آیا ہے. امیدوار نواب میاں ذیشان احمد گورمانی کا دوسرا استقبالیہ کیمپ ڈاکٹر چوھدری محمدفہیم حنیف کے کلینک پر لگایا گیا تھا.وہاں پر آرائیں برادری کے چیف چوھدری محمد خالد آرائیں (سابق سٹی ناظم)، چوھدری سلطان محمود، چوھدری زین سلطان، چوھدری محمد اجمل و دیگر کثیر تعداد میں آرائیں برادری کے افراد نے والہانہ استقبال کیا، استقبالہ کیمپ کے سامنے گھوڑوں کا رقص بھی پیش کیا گیا. امیدوار حلقہ پی پی 277 میاں نواب میاں ذیشان احمد گورمانی کو غازی گھاٹ چوک سے بُودلہ ہاؤس تک بگھی میں سوار کرکے لایا گیا.اس موقع پر حلقہ کی عوام نے اپنے محبوب لیڈر میاں ذیشان احمد گورمانی پر سینکڑوں مَن پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے والہانہ استقبال کیا. بُودلہ برادری کے خانوادے میاں عبدالرؤف بودلہ نے بودلہ ہاؤس پر اپنے ہزاروں دوستوں کے ہمراہ ڈھول کی تھاپ اور بینڈ گروپ کے ساتھ میاں ذیشان احمد گورمانی کا استقبال کیا. ڈیرہ میاں عبدالرؤف بُودلہ پر عظیم الشان پنڈال سجایا گیا تھا. جس میں حلقہ پی پی 277 سے ہر برادری کا فرد موجود تھا. پنڈال میں ہزاروں افراد نے اپنے محبوب لیڈر نواب میاں ذیشان احمد گورمانی کا احتراما کھڑے ہوکر والہانہ استقبال کیا. پنڈال میں چوھدری محمد آصف گجر نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے.اور اس موقع پر چھجڑا برادری، پھلروان برادری، انگڑا برادری، آرائیں برادری، پنوار برادری، چانڈیہ برادری، چاوند برادری، سادات برادری، ہانس برادری، گبول برادری، راں برادری، میتلا برادری، منجوٹھہ برادری، شیخ برادری، جوئیہ برادری، موہانہ برادری، ویرڑ برادری کی سرکردہ شخصیات سردار شاہد خان چانڈیہ ایکس مئیر ڈیرہ غازی خان، میاں محمد احمد بودلہ، میاں محمد خالد بودلہ،میاں محمد طاہر بودلہ، میاں حسنین بودلہ، میاں علی بودلہ، میاں باسط بودلہ،میاں عبدالمالک بودلہ، میاں خرم شہباز بودلہ،میاں بدر بودلہ، میاں نعمان بودلہ، ملک ریاض جوئیہ، چوہدری محمد آصف گجر، شاہد سہیل،سردار خالدمنیر خان سدوزئی، ملک اعظم چھجڑا،پروفیسر چوہدری افتخار، رانا ناصر پھلروان، رانا اسلم پھلروان، راناخضر پھلروان، رانا سلیم پھلروان، ڈاکٹر شبیر انگڑا، ملک فیاض احمد رڈ، ڈاکٹر چوہدری فہیم حنیف، چوہدری سلطان محمود، چوہدری زین سلطان، چوہدری طاہر جٹ، ملک عمران ویرڑ، چوہدری محمد خالد آرائیں، چوہدری محمد اجمل، شیخ محمد اشرف، میاں رشید احمد چھجڑا، میاں فاروق چھجڑا، میاں سلیم احمد چھجڑا، ملک سلیم ہانس، میاں ریاض چھجڑا، ملک شانی چھجڑا، یوسف لاشاری، مشتاق سبقت چانڈیہ، صفدر خان چانڈیہ، ملک صابر ہانس، ملک ظفر اقبال موہانہ، ملک اسماعیل ہانس،ملک عامر ہانس، ملک نیاز ہانس،جام رمضان، جام محمد اسماعیل،محمد اقبال ڈھول، جام سجاد، سیدحسن شاہ، ممتاز بھٹی، سلیم بھٹی، ملک رضا منجوٹھہ، ملک منظور جوئیہ، ملک مصطفٰی میتلا، ملک فرید میتلا، ملک صابر چاوند، ملک مشتاق چاوند، ملک یونس چاوند، شیخ محمد اسلم ایڈووکیٹ، ملک اعجاز چاوند، ملک ربنواز چاوند، ملک یار محمدگبول، ملک غلام نبی گبول، ملک خادم گبول، ملک نواز گبول، ملک فیض بخش چاوند،ملک عبداللہ چاوند،میاں صابر حسین پنوار،اورنگزیب خان ترین، ملک اسماعیل چاوند، ملک مصطفی چاوند، ملک محمد یارچاوند، ملک نور محمد چاوند، مخدوم کرم حسین، مخدوم ظفر، قاضی شریف، شریف مخلص، طالب ملانہ، ناصر مصطفیٰ میتلا، ملک سلطان راں،ملک اکرم راں،ملک خادم راں وغیرہ نے میاں عبدالرؤف بُودلہ کی قیادت میں اپنے محبوب لیڈر نواب میاں ذیشان احمد گورمانی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا.

Daily Askar

Comments are closed.