جمعیت علماء اسلام کے فیصلے ہر وقت قبول ہے اور رہیں گے۔ حاجی جلات خان اچکزئی مخالفین کے بے بنیاد پروپیگنڈے دم توڑ گئے۔ مولانا شراف الدین

1

چمن(سید سردار محمد خوندئی بیوروچیف ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء چمن چیمبر آف کامرس کے سابق صدر حاجی جلات خان اچکزئی نے مرکزی وصوبائی ضلعی قیادت کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے کاغذات واپسی کے موقع پر انکے ہمراہ شیخ الحدیث مولانا شراف الدین کارکنوں علماء کرام اور جماعتی احباب کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی جلات خان اچکزئی نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہر فیصلہ سر آنکھوں پر قبول ہے اور ہمارے جماعت کیلئے قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں اور چمن علاقے کے لئے روزگار باڈر کے مسائل کے حل کیلئے دن رات جدوجہد کی ہے اور کرتے رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ایک جماعت میں آزاد جمہوری رائے صرف جمعیت علماء اسلام کا شیوہ رہا ہے مرکزی وصوبائی قیادت نے جو فیصلہ کیا ہے اسکے خلاف ہمارے زندگی میں موجود نہیں اور نہ ہی آئندہ کرینگے اس موقع پر شیخ الحدیث مولانا شراف الدین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک حقیقی جمہوری اسلامی تنظیم ہے اور آج ثابت ہوگیا کہ حاجی جلات خان اچکزئی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیکر تمام مخالفین کے بے بنیاد پروپیگنڈے ختم کر دئے گئے کتاب کا نشان ہی ہمارا امیدوار ہے

Daily Askar

Comments are closed.