چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کی وطن واپسی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا

0

کوئٹہ12 جنوری:۔چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کی وطن واپسی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ زاہد سلیم، آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ،کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد حمزہ شفقات، ڈویژنل کمشنرز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رہائش پذیر غیر ملکی باشندوں کا انخلاء احسن طریقے سے جاری ہے جبکہ اب تک 93 ہزار سے زائد افغان شہری رضا کارانہ طور پر اپنے ملک جاچکے ہیں جبکہ انخلاء کا سلسلہ جاری ہے۔ جس پر چیف سیکرٹری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی تمام اضلاع میں مقیم غیر ملکی باشندوں کی میپنگ کو مزید موثر بنایا جائے اور افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کیلئے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے ہدایت کی کہ کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے افغان باشندوں اور کاروباری حضرات کو طویل مدتی ویزا کی فراہمی کے لئے حکمت عملی بنائی جائیں، اجلاس کو چمن میں جاری احتجاج کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ لغڑی ایسوسی ایشن کو حکومت کی جانب سے ماہانہ الاؤنس اور راشن کی فراہمی جاری ہے، چیف سیکریٹری نے ہدایت کی کہ حکومت کی طرف سے اعلان کردہ ماہانہ الاؤنس اور راشن کی تقسیم کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائیں، انہوں نے کہا کہ چمن ماسٹر پلان کے تحت منصوبوں کی تکمیل سے چمن میں کاروبار کے مواقع بڑھ جائیں گے جس سے لوگوں کو کاروبار اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

Daily Askar

Comments are closed.