کوئٹہ12 جنوری:۔ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام الناس کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر چالان کیا جاتا ہے۔ چالان کرتے وقت ڈرائیور حضرات سے اُن کے اصل دستاویزات شناختی کارڈ، گاڑی کے کاغذات اور لائسنس وغیرہ ضبط کر کے بطور امانت ٹریفک کاونٹر پر جمع کروائے جاتے ہیں تا کہ مذکورہ ڈرائیور اپنا چالان جلد از جلد بینک میں جمع کروا کر اپنی دستاویزات وصول کر لیں۔ لیکن کافی عرصہ گزرنے کے باوجود بہت سے چالان جمع نہیں کیے گئے اور تا حال التواء میں پڑے ہیں۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس تناظر میں ٹریفک پولیس عوام الناس کو متنبہ کرتی ہے کہ جن افراد کے چالان التواء میں پڑے ہیں وہ 15 یوم کے اندر اندر اپنے چالان متعلقہ بینک میں جمع کروا کر اپنی ضبط شدہ ضروری دستاویزات ٹریفک کمپلیکس سٹی واقع چمن پھاٹک کوئٹہ اور ٹریفک کمپلیکس سریاب نذد بس اڈہ راؤنڈ اباؤٹ سرکی روڈ کوئٹہ سے وصول کر لیں،بصورت دیگر متعلقہ موٹر سائیکل،رکشہ / گاڑی کو بند کر دیا جائیگا اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مذکورہ ڈرائیور کا ڈرائیونگ لائسنس بھی منسوخ کر دیا جائیگا۔
Comments are closed.