ضلعی انتظامیہ چمن کے زیر اہتمام بروز جمعہ یوم شہداء عقیدت و احترام سے منائی گئی

0

ضلع چمن 12جنوری:۔ضلعی انتظامیہ چمن کے زیر اہتمام بروز جمعہ یوم شہداء عقیدت و احترام سے منائی گئی یوم شہداء کے حوالے سے چمن شہر میں ڈپٹی کمشنر چمن کی زیر قیادت ضلعی انتظامیہ قبائلی عمائدین سرکاری اداروں کے افسران و اہلکاران تاجر برادری اور عوام کی کثیر تعداد نے یوم شہداء سے عقیدت و احترام کے حوالیسے ریلی کا اہتمام کیا گیا ریلی میں یوم شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے واک کا اہتمام کیا گیا ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے تھے جس پر لکھا تھا کہ شھید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ریلی میں شہداء کی قربانیوں کو یاد اور ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس سلسلے میں آج ڈسٹرکٹ چمن میں ایک ریلی نکالی گئی ریلی میں ایڈیشنل کمشنر محمد عارف کاکڑ سپرنٹینڈنٹ آف پولیس چمن شاہد جمیل کاکڑ سیاسی و سماجی شخصیات طلباء تاجر برادری و دیگر طبقات کے افراد نے شرکت کی یوم شہداء ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے، جن پر شہداء کے حق میں نعرے درج تھے، اور پاکستان زندہ باد و شہداء کے حق میں نعرے لگارہے تھیریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چمن میں یوم شہداء عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے ریلی کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن ریٹائرڈ راجہ اطہر عباس نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمیں شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے جنہوں نیاپنی جانوں کا نذرانہ دیکر تاریخ میں ہمیشہ کے لئے امر ہوگئیانہوں نے کہا کہ شہداء نے ملک و قوم کی پاسبانی کا حق صحیح معنوں میں ادا کردیا،جان سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہمارے شہداء نے اپنی جانوں کی قربانی دیکر ملک کی حفاظت کی اور قوم کی شان اور وقار کو بلند کیا انہوں نے کہا کہ یوم شہداء کو یاد کرنے کا مقصد ہے کہ اس ملک کی خاطر اور قوم کیلئے سیکیورٹی فورسز کے افسران اور اہلکاروں اور دیگر اداروں کے افسران و اہلکاران اور عوام الناس نیاس ملک کی سالمیت اور استحکام و سلامتی کیلئے جو قربانیاں دی اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ہمیں ان پر فخر ہے اور انکی یاد ہماری دلوں میں زندہ ہیں اس واک کی اہتمام میں ہمارے ساتھ شریکِ کار محمد علی جن کا تعلق سول سوسائٹی سے ہے اس واک کے ذریعے ہم دنیا والوں کو پیغام دینے ہیں کہ ہم امن پسند قوم و ملک ہے اور اسملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے جن لوگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہیہم انکو یاد رکھیں گے اور پاکستان کی شہداء ہماری فخر ہے اور پاکستان کی تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سول سوسائٹی اور دیگر اداروں نے جو قربانیاں دی ہیں وہ لازوال ہیں اور اگر پاکستان کی استحکام و سلامتی کیلئے ضرورت پڑی تو ہم مزید قربانیوں کے لیے تیار ہیں اور کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

Daily Askar

Comments are closed.