جعفرآباد12جنوری:۔کمشنر نصیر آباد ڈویژن طارق قمر بلوچ کی زیر صدارت ضلع جعفر آباد میں زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو دی جانے والی حکومتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس جعفرآباد میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد میر محمد مری ایس ایس پی جعفرآباد فریال ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید فاروق شاہ اسسٹنٹ کمشنر علی شاہ عباسی ایگزیکٹو انجینئرز محمد ظفر، اکبر علی لاشاری،عرفان علی ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز حسین جمالی ایم ایس ڈاکٹر شوکت علی کھوسہ خزانہ افیسر نیاز محمد اسپورٹس افیسر عاشق علی چنہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد مظہر جمالی سمیت دیگر افسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر جعفراباد میر باز محمد مری نے ضلع جعفرآباد میں الیکشن کی تیاری اور کیے گئے اقدامات کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی اجلاس میں تمام افسران نے اپنے اپنے محکمہ میں جاری ترقیاتی اور غیر ترقیاتی امور کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیر اباد ڈویژن طارق قمر بلوچ نے کہا کہ ضلع جعفر آباد میں ترقیاتی اسکیمات کی بروقت تکمیل تمام متعلقہ افسران کی ذمہ داری کا حصہ ہے کنالز سسٹم اور ڈرینیج سسٹم پر جاری اسکیموں کی ضلعی انتظامیہ مانیٹرنگ کرے جاری کام کی کڑی نگرانی کی جائے کیونکہ سیلاب کے وقت عوام کو محفوظ بندات کی اہم ضرورت پڑتی ہے اس کے ساتھ ساتھ واٹر کورسز کی لائننگ کے کام کی فنڈنگ جاری ہونے کے بعد تمام منصوبوں کو صحیح معنوں میں پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں جبکہ لائیوسٹاک کی ہسپتال اور دیگر طبی سہولیات کے مراکز میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اکثر گلا بانی کے شعبے سے وابستہ افراد کی جانب سے ہمیں شکایات موصول ہوتی ہیں جس کا خمیازہ کرنا انتہائی ضروری ہے اس کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں جانوروں کے لیے میڈیکل کیمپس بھی لگائے جائیں تاکہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کی جائیں کمشنر نے کہا کہ تمام ملازمین کی حاضری کے عمل پر قابو پانے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرنا ناگزیر عمل بن چکا ہے غیر حاضر ملازمین کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے تمام محکموں کے افسران اپنے محکموں کی کارگردگی میں بہتری لانے کے لیے کڑی محنت کریں بالخصوص صحت اور ایجوکیشن میں بہتری لانا انتہائی ضروری ہے کیونکہ عوام کی روزانہ کی بنیاد پر انہی محکموں سے وابستگی رہتی ہے اس سے قبل کمشنر طارق قمر بلوچ نے گورنمنٹ بوائز کالج اور گوٹھ شہزاد خان چانڈیو کے زیر تعمیر روڈ کے کام کا بھی جائزہ لیا متعلقہ ایگزیکٹو انجینیئرز اکبر علی لاشاری اور عرفان علی نے تعمیراتی منصوبوں کے متعلق کمشنر کو بریفنگ دی۔
Comments are closed.