اسسٹنٹ کمشنر قلات ساگر کمار نے کہا ہے کہ اندھیرے اور تاریکی میں علم و شعور کی روشنی بکھیرنے، نوجوان نسل کے اذہان کو جدید علمی چھان بینی سے منور کرنے میں اہل علم و دانش کے ساتھ ساتھ پبلشرز کا بھی اہم کردار ہے

0

قلات12جنوری:۔ اسسٹنٹ کمشنر قلات ساگر کمار نے کہا ہے کہ اندھیرے اور تاریکی میں علم و شعور کی روشنی بکھیرنے، نوجوان نسل کے اذہان کو جدید علمی چھان بینی سے منور کرنے میں اہل علم و دانش کے ساتھ ساتھ پبلشرز کا بھی اہم کردار ہے. جدید انسانی ضرورتوں سے ہم آہنگ تحقیقی و تخلیقی کتابوں کے مطالعے سے انسانیت کو زندگی کے صحیح اور سیدھے راستے پر چلنا آسان ہو جا تا ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک لائبریری قلات کے دورے کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ ارتقاء اور ترقی کے سفر میں انسان تو بہت آگے نکل گیا مگر انسانیت پیچھے رہ گئی۔ ضروری ہے کہ تمام متعدل اور ترقی پسند اہل فکر و قلم آگے آئیں اور معاشرے میں کتاب اور صاحب کتاب کی قدر و منزلت میں اضافے کیلئے بھر پور کردار ادا کریں تاکہ انسان اور انسانیت دونوں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکیں۔ اس موقع پر لائبریری میں بجلی کی نئی وائرنگ اور دوسرے الیکٹرانک اشیاء کی تنصیب کیلیے اپنی طرف سے نقد 45000 روپے بھی دیے۔ انہوں نے کہا کہ لائبریری میں سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ تعلیم و تعلم کے شعبے میں خصوصی دلچسپی لیتی ہے۔ نئے نسل کو ذیادہ سے ذیادہ کتب بینی کی طرف آنا ہوگا تاکہ ہم جلد ہی ترقی یافتہ ممالک کے صف میں کھڑے ہوسکیں۔ ساگر کمار نے مزید کہا کہ معاشرے میں منفی رویوں اور غلط فہمیوں کی بجائے محبت و یگانگت کے پرچار کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہم سب مل جل کر ایک خاندان کی طرح اپنے صوبے کو ترقی و خوشحالی کی اور امن استحکام کی جانب لے جائیں۔

Daily Askar

Comments are closed.