معلومات تک رسائی کے قانون کے حوالے سے سماجی تنظیم ایڈ بلوچستان کے زیر اہتمام اوتھل میں آگاہی سیمینار کا انعقاد،

0

اوتھل(نمائندہ عسکر)معلومات تک رسائی کے قانون کے حوالے سے سماجی تنظیم ایڈ بلوچستان کے زیر اہتمام اوتھل میں آگاہی سیمینار کا انعقاد، تفصیلات کے مطابق ایڈ بلوچستان اور وانگ لسبیلہ کے زیراہمتام این ای ڈی کے تعاون سے اوتھل میں رائیٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے حوالے سے سیمینار سے ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن حاجی نوید ہاشمی، پرنسپل ایلیمٹری کالج ڈاکٹر عبدالعزیز رونجھو، سماجی تنظیم ایڈ کے پروگرام منیجر بہرام لہڑی،ایڈووکیٹ عبدلحہی بلوچ، ایف اے او کے خلیل رونجھو، وانگ کی حفصہ قادر، و دیگر نے خطاب کیا اور بلوچستان میں رائیٹ ٹو انفارمیشن کے قانون کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا مقررین نےاس قانون کے استعمال اہمیت،قوانین،پالیسیوں اور معلومات بروقت فراہم نہ کرنے پر شکایت درج کروانے کےحوالہ سے گفتگو کی۔مقررین نے کہا کہ شہری اس قانون کو استعمال کرکے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں۔اس قانون کا مثبت استعمال معاشرے میں حقیقی تبدیلیاں لا سکتا ہیں۔ شفافیت اور جوابدہی کے عمل کو یقینی بناتے ہوئے انہیں معلومات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔مقررین کا کہنا تھا کہ شہریوں کو اس قانون سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس قانون کو استعمال کرکے شہریوں کے بے شمار مسائل حل کروائےجاسکتے ہیں۔اس موقع پر شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں مہمانوں میں شیلڈ تقسیم کی گئی

Daily Askar

Comments are closed.