سکرنڈ رپورٹ :۔ راج کماراود قومی اور صوبائی کی نشستوں سے دستبردار ہونے کی آخری تاریخ پر جمعیت علماء اسلام کے امیدوار جی ڈی اے رہنما سید زین العابدین شاہ کے حق میں NA 208 سے عبدالقیوم چنا ، PS 38 کے امیدوار محمد ہاشم چانڈیو دستبردار ہوئے ساتھ ہی PS 39 جی ڈی اے کے امیدوار عارف نیاز آرائیں کے حق میں جی یو آئی کے امیدوار بشیر احمد چانڈیو نے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جی یو آئی کے صوبائی رہنما راشد محمود سومرو کے احکامات پر جی ڈی اے کے رہنما سید زین العابدین شاہ اور چوھدری عارف نیاز آرائیں کی بھرپور حمایت اور ان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی جی یو آئی الیکشن میں جی ڈی اے کی بھرپور ورک کرے گی۔ دوسری جانب ایس ٹی پی امیدوار نثار کیریو PS 38 سے سید زین العابدین شاہ کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے جس پر سید زین العابدین شاہ کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جی یو آئی اور ایس ٹی پی قیادت کے شکرگزار ہیں جنہوں نے سندھ کی بہتری خاطر دستبردار ہوکر سچ کا ساتھ دیا۔
Comments are closed.