ڈی آٸی جی پی آفس لاڑکانہ میں ڈپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس۔
آئی جی پی سندہ
جناب راجہ رفعت مختار صاحب
کی ہدایات پر
ڈی آئی جی پی لاڑکانہ
جناب ناصر آفتاب صاحب
کی زیر صدارت ڈی آٸی جی آفس لاڑکانہ میں لاڑکانہ رینج کے سینٸر اے ایس آٸیز کو اگلے عہدوں سب انسپیکٹرز اور سینٸر ہیڈکانسٹیبلز کو اگلے عہدوں اے ایس آٸیز کے طور پر ترقی کے سلسلے میں ڈپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں لاڑکانہ رینج کے پانچوں ایس ایس پی صاحبان اور ایس پی ہیڈکواٹرز نے شرکت کی۔
جناب ڈی آئی جی پی صاحب لاڑکانہ کی سربراہی میں پیش ہونے والے رینج کے اے ایس آٸیز اور ہیڈکانسٹیبلز سے انٹرویو اور مکمل سروس رکارڈ چیک کرنے کے بعد اگلے پروموشن دینے کے احکامات جاری کیٸے گٸے۔
اجلاس میں سینٸر (204) اے ایس آٸیز کو اگلے عہدوں سب انسپیکٹرز اور (260) سینٸر ہیڈکانسٹیبلز کو اگلے عہدوں اے ایس آٸیز کے طور پر ترقی دینے کی منظوری دی گٸی۔
بطور سب انسپیکٹر پروموشن حاصل کرنے والوں میں سکندر علی چانڈیو,ارشاد علی جونیجو, علی اصغر ابڑو,صدرالدین گوپانگ غلام محمد,اصغر بوذدار,ضیاءالرحمٰن, سکندر مغیری,ظہور پنھور اور دیگر شامل ہیں.
بطور اے ایس آٸی پروموشن حاصل کرنے والوں میں محمد علی کوراٸی, نعمت اللہ جونیجو, حضور بخش تونیو,عبدالغنی میمن, زاہد جلبانی, دمساز چانڈیو, قاضی اصغر, منظور مرکنڈ,علی گل مرکنڈ, رستم علی ابڑو, محب چانڈیو, امیر بخش جمالی, ریاض پنھور,اقبال سانگی,عبدالکریم راہوجو سمیت اور دیگر شامل ہیں۔
جناب ڈی آٸی جی پی صاحب لاڑکانہ نے پروموشن ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوٸے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقعےپر
پی ایس محمد علی سیانچ
او ایس محمد افضل ڈومکی
او آٸی ریاض احمد سومرو
ہیڈکلرک محبوب علی لانگاہ
شیٹ کلرک شفقت حسین سومرو سمیت لاڑکانہ رینج کے ہیڈکلرکس اور شیٹ کلرکس بھی موجود تھے۔
Comments are closed.