شہداء وطن ہمارے ماتھے کے جھومر ہے ۔ ڈپٹی کمشنر عباس اطہر وطنِ عزیز پر قربانی دینے والے ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ ہے ۔ ایس پی شاہد جمیل کاکڑ

1

چمن(سید سردار محمد خوندئی بیوروچیف )
ضلعی انتظامیہ چمن اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام یوم شہداء انتہائی عقیدت و احترام ساتھ منائی گئی اور ایک یادگار ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا اس ریلی میں مختلف سوشل سماجی تنظیموں تاجر برادری کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی
شہداء کی قربانیوں کو یاد اور ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چمن عارف خان کاکڑ ۔ ایس پی پولیس شاہد جمیل کاکڑ سمیت محمد علی اچکزئی سعید علی شاہ اچکزئی ملک برات خان درانی نے کی
یوم شہداء ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے، جن پر شہداء کے حق میں نعرے درج تھے ، اور پاکستان زندہ باد و شہداء کے حق میں نعرے لگارہے تھیں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شہدائے پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہوتی ہے جو اپنے آج کو ہمارے کل پر قربان کرکے ہمیشہ کے لئے زندہ بن جاتے ہیں
ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن ریٹائرڈ راجہ اطہر عباس نے ایک کہا کہ یوم شہداء کے انعقاد پر محمد علی اچکزئی اور ضلعی انتظامیہ سمیت تمام شرکاء کو داد دیتا ہوں اور یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ ہمیں شہداء کی قربانیوں پر فخر کرنا ہے جنہوں نےاپنی جانوں کا نذرانہ دیکر ہمیشہ کے لئے امر ہوگئے
انہوں نے کہا کہ شہداء نے ملک و قوم کی پاسبانی کا حق صحیح معنوں میں ادا کیا ہے اور جان سے بڑھ کر کوئی چیز قیمتی نہیں ہمارے شہداء نے اہنی جانوں کی قربانی دیکر ملک کی حفاظت کی اور قوم کی شان اور وقار کو بلند کیا ہے

Daily Askar

Comments are closed.