شکارپور پولیس کی دومختلف مقامات پر کامیاب کارروائی

0

شکارپور پولیس کی دومختلف مقامات پر کامیاب کارروائی. نان کسٹم بیڈ سامان اسمگلنگ اور بین الضلاعی منشیات چرس سپلائی کرنے کی کوشش ناکام، 02 ملزمان گرفتار، 48 من جست اور ایک کلو چرس برآمد کرنے کا دعوی ، مقدمہ درج.

تفصیلات کے مطابق : ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر محمد عمران خان کے سخت احکامات برائے اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایچ او نیوفوجداری بمعہ اسٹاف کی کامیاب کارروائی کر کے چیکنگ کے دوران جیکب آباد بائی پاس پر کباڑ کے کچرے سے بھرے کنٹینر میں نان کسٹم بیڈ سامان 1920 کلو (48) من جست برآمد، ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے.
گرفتار ملزم کی شناخت کوئٹہ کے رہائشی امان اللہ ولد حبیب پٹھان کے نام سے ہوئی ہے.
اسگمل شدہ نان کسٹم بیڈ سامان قانونی کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا.
جبکہ دوسری کاروائی میں بین الضلاعی منشیات چرس کی سپلائی کرنے کی کوشش میں ملوث ملزم بنام حمیر ولد نظیر شیخ کو سونہارو شاہ سے گرفتار کیا گیا.
اور ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری 1 کلو چرس برآمد کرکے اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا.

Daily Askar

Comments are closed.