وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب بار کونسل کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا، 5کروڑ روپے گرانٹ کا چیک دیا

0

لاہور12جنوری-:……وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے آج پنجاب بار کونسل کی نئی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھ دیا اور پنجاب بار کونسل کے لئے 5کروڑ روپے گرانٹ کا چیک بھی دیا۔ سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون، سابق وفاقی وزیر، اعظم نذیر تارڑ، چیئرمین پنجاب بار کونسل ایگزیکٹو کمیٹی آصف شہزاد، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب موجود تھے۔وزیراعلی محسن نقوی کا پنجاب بار کونسل پہنچنے پر وکلاء نے خیر مقدم کیا اور پھول پیش کئے۔

وزیراعلی محسن نقوی کو پنجاب بار کونسل کی نئی بلڈنگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلی محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بار کونسل کی نئی بلڈنگ احسان نہیں ہے بلکہ وکلاء کا حق ہے اور حکومت حق دینے کی پابند ہے۔جہاں سے بھی وکلاء برادری سے تعاون کی درخواست آتی ہے،ہم بلا تشہیر تعاون کرتے ہیں اور بار کونسلز کی مالی معاونت بھی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ تین ماہ کیلئے وکلاء کی ڈگری کی تصدیق مفت ہو گی او راس ضمن میں کل ہی کارروائی شروع کردیں گے۔

آئندہ 90دنوں کیلئے وکلاء بغیر فیس کے ڈگری کی تصدیق کرا سکتے ہیں۔راولپنڈی بار کونسل کے ہسپتال کیلئے 2کروڑ روپے کا چیک وکلاء برادری جب چاہیں لے لے۔ وکلاء برادری کی درخواست پر فین روڈ کی کارپٹنگ جلد کر دی جائے گی۔وکلاء برادری نے نالے کو ڈھانپنے کیلئے کہا ہے اس کا جلد حل نکالیں گے۔سی ٹی او لاہورکو تقریب میں بلایا ہے اور وہ آج ہی وکلاء سے ملاقات کرکے ٹریفک کے مسائل حل کرائیں گی۔کسی بھی قسم کی ہاؤسنگ سوسائٹی پر الیکشن کمیشن نے پابندی عائد کی ہے۔وکلاء کے مختلف وفود ہاؤسنگ سو سائٹیز کے بارے میں کہہ چکے ہیں لیکن یہ وقت کم ہونے کی وجہ سے ممکن نہیں۔ پنجاب بار کونسل میں وکلاء کو علاج معالجے کی سہولت کیلئے ڈاکٹرز کی کل ہی ڈیوٹی لگائی جائے گی۔حکومت کے آخری دن تک وکلاء بھائیوں کی خدمت کیلئے حاضر ہوں۔جو ممکن ہوا ہم وکلاء برادری کیلئے کریں گے،

جلد راولپنڈی میں وکلاء کیلئے ہسپتال بنا کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری معاشرے کا اہم حصہ ہیں او ر میرے دل کے قریب ہیں۔وکلاء برادری کے مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب بار کونسل سے ملحقہ پلاٹ پر عمارت کی تعمیر کا اعلان کیا تھا،آج وعدہ پورا کر دیا ہے۔وکلاء برادری کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا میرا فرض ہے۔ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل بشارت اللہ خان،سیکرٹری قانون، سیکرٹری پبلک پراسکیوشن اور پنجاب بار کونسل کے دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Daily Askar

Comments are closed.