*شکارپور پولیس کی کامیاب کاروائی؛ پولیس مقابلے کے دوران 2 بین الا صوبائی منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار، 10 کلو چرس اور ایک کار برآمد.*

0

ڈسٹرکٹ شکارپور پولیس

12 جنوری 2024

پریس رلیز

 

*شکارپور پولیس کی کامیاب کاروائی؛ پولیس مقابلے کے دوران 2 بین الا صوبائی منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار، 10 کلو چرس اور ایک کار برآمد.*

 

تھانہ سلطان کوٹ کی حدود میں ریلوے پھاٹک کے قریب پولیس کا ملزمان سے مقابلہ،

 

ایک کار کے ذریعے منشیات سپلائی کی خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، پولیس پارٹی سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 منشیات ڈیلر ملزمان زخمی حالت میں گرفتار،

 

زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت بلوچستان کے رہائشی غلام فرید ولد رحمت اللہ سدھایو اور کامران ولد غفور مینگل بروہی کے نام سے ہوئی ہے.

 

گرفتار ملزمان کے قبضے سے ٹی ٹی پسٹلز بمعہ رائونڈز، جبکہ ایک مہران کار برآمد ہوئے۔ مزید تلاشی پر کار کے خفیہ حصوں میں چھپائی گئی 10 کلو منشیات چرس بھی برآمد ہوئی۔

 

زخمی گرفتار ملزمان کو برائے علاج و معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان بین الصوبائی منشیات ڈیلر ہیں اور بلوچستان سے سندھ کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے ہیں۔

 

گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔

 

ترجمان ڈسٹرکٹ شکارپور پولیس

Daily Askar

Comments are closed.