خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی میں ڈیجیٹل انقلاب، فوڈ انسپکشن نظام  کے تحت مکمل طور پر پیپر لیس

3

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
پشاور: خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں فوڈ انسپکشن کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے  کو باضابطہ طور پر نافذ کر دیا ہے۔ فوڈ اتھارٹی بورڈ کی منظوری کے بعد صوبے میں پیپر لیس اور کیش لیس فوڈ انسپکشن کا عملی آغاز کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق نئے ڈیجیٹل نظام کے تحت فیلڈ میں تعینات فوڈ سیفٹی افسران باڈی وورن کیمرے اور جدید ڈیجیٹل آلات کے ذریعے انسپکشن انجام دیں گے، جبکہ ڈیجیٹل ریکارڈ کے بغیر کی گئی کسی بھی انسپکشن کو ناقابلِ قبول قرار دیا جائے گا۔ اس ضمن میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے نئے انسپکشن ضوابط کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔
فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ جرمانوں، فیسوں اور لائسنسنگ سے متعلق تمام ادائیگیاں اب صرف کیش لیس ذرائع سے وصول کی جائیں گی، جس سے مالی معاملات میں شفافیت بڑھے گی۔
ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی واصف سعید نے بتایا کہ پراونشل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری اینڈ سینٹر فار ریسرچ میں آئی ایس او سرٹیفکیشن کے حصول کا عمل آخری مراحل میں ہے، جس سے مقامی مصنوعات کو یورپی اور مشرقِ وسطیٰ کی عالمی منڈیوں تک رسائی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لیبارٹری انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (LIMS) کی تنصیب اور 15 سالہ فوڈ سیفٹی و پبلک ہیلتھ ریسرچ پروگرام کی منظوری سے فوڈ سیفٹی کے نظام کو مزید سائنسی بنیادوں پر مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

Web Desk

Comments are closed.