ڈسٹرکٹ انتظامیہ زیارت کی جانب سے ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاءاللہ درانی کی سربراہی میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز ہوا

2

زیارت 12فروری:_ڈسٹرکٹ انتظامیہ زیارت کی جانب سے ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاءاللہ درانی کی سربراہی میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز ہوا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی قیادت میں زیارت بازار میں صفائی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک میں ڈپٹی کمشنر آفس عملہ، میونسپل کمیٹی آفس عملہ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہفتہ صفائی مہم کے سلسلے میں زیارت بازار، اوبوسر، ریزیڈنسی پارکنگ، پارسپیکٹ پوائنٹ اور مختلف پکنک پوائنٹس کادورہ کرتے ہوئے صفائی مہم میں حصہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام ڈیپارٹمنٹس، ریسٹ ہاوسسز مالکان، ہوٹل مالکان اور دکانداروں کو ہدایت کی کہ زیارت میں صفائی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریں اور صفائی نصف ایمان کے اصول کو اپناتے ہوئے سیاحتی شہر کو خوبصورتی کا مسکن بنائیں تاکہ دوردراز علاقوں سے آئے ہوئے سیاح شہر کی خوبصورتی اور صفائی سے مانوس ہوں۔

Daily Askar

Comments are closed.