خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی انسپکشن ٹیم کا پھندو روڈ پر مشروبات کے کارخانہ پر اچانک چھاپہ ، دو ہزار لیٹر سے زائد مضر صحت، جعلی مشروبات برآمد ، بھاری جرمانہ عائد، فیکٹری بھی سیل

 

خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی انسپکشن ٹیم کا پھندو روڈ پر مشروبات کے کارخانہ پر اچانک چھاپہ ، دو ہزار لیٹر سے زائد مضر صحت، جعلی مشروبات برآمد ، بھاری جرمانہ عائد، فیکٹری بھی سیل

 

خیبر پختون خوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم پشاور نے گزشتہ روز جعلی مشروبات تیار کرنے والے کارخانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے پھندو روڈ پر کارخانے پر اچانک چھاپہ مارا اور مس برانڈڈ کولڈ ڈرنکس برآمد کیے فوڈ حکام نے اس سلسلے میں تفصیلات جاری کیں اور کہا کہ انسپکشن کے دوران کارخانے سے 2 ہزار لیٹرز سے زائد مس لیبل اور جعلی مشروبات برآمد کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے جعلی کولڈ ڈرنکس موقع پر ضبط کر کے مالکان پر بھاری جرمانے عائد کی جبکہ کارخانہ کو سربمہر کرکے مزید قانونی کروائی بھی شروع کر دی اس موقع پر اپنے دفتر سے جاری بیان میں ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان نے جعلی اور مس لیبل مصنوعات کی روک تھام کے لیے ٹیم کو خصوصی ہدایات جاری کر دی اور کہا کہ مضر صحت اشیاء انسانی صحت کے لیے زہر قاتل ہیں، فوڈ سیفٹی اتھارٹی ایسی اشیاء کے تدارک کے لیے شب وروز مصروف ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے افراد کی حوصلا شکنی کی ضرورت ہے جو معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں ، شاہ رخ علی خان نے مس لیبل اور غیر معیاری مشروبات کے کارخانوں کی روک تھام کیلئے متعلقہ حکام کو صوبے بھر میں کریک ٹاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

Daily Askar

Comments are closed.