چئیرمین نیپرا جناب توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت نیپرا ہیڈ کواٹرز میں نیپرا کی ” بجلی سیکیورٹی کے ساتھ” مہم کے تحت ” نیپرا آئی ٹی/او ٹی ریگولیشنز 2022 کے نفاذ کا روڈ میپ ” کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
چئیرمین نیپرا جناب توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت نیپرا ہیڈ کواٹرز میں نیپرا کی ” بجلی سیکیورٹی کے ساتھ” مہم کے تحت ” نیپرا آئی ٹی/او ٹی ریگولیشنز 2022 کے نفاذ کا روڈ میپ ” کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد نیپرا کے لائسنسیز میں ان ریگولیشنز کو سمجھنے اور اس کے نفاذ کے لیے آگاہی پیدا کرنا تھا ۔ ورکشاپ میں گروپ ہیڈ انفوسیک اینگرو کارپوریشن جناب مہزاد سحر ، کے الیکٹرک کے سائبر سیکیورٹی ہیڈ جناب رضی اے فاروقی سمیت پاور سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز اور سائبر سیکیورٹی کے ماہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
چیئرمین نیپرا، جناب توصیف ایچ فاروقی نے اپنے ابتدائی کلمات میں ورکشاپ کی اہمیت اور ممکنہ سائبر حملوں کے خلاف پاور سیکٹر کے اثاثوں اور نیٹ ورکس کے دفاع کے لیے ایک فعال انداز اپنانے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ نیپرا کی منظور شدہ آئی ٹی/او ٹی سائبرسیکیورٹی ریگولیشنز پر عمل پیرا ہو کر، لائسنس ہولڈر سائبر خطرات کے خلاف اپنے دفاع کو مضبوط بنا سکتے ہیں ۔
جناب مہزاد سحر نے نیپرا آئی ٹی/او ٹی ریگولیشنز کے تمام ڈومینز پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ جناب رضی اے فاروقی نے شرکاء کو نیپرا کے آئی ٹی/او ٹی ریگولیشنز کو لاگو کرنے کے لیے درکار بنیادی پالیسیوں کے طریقہ کار اور ٹولز کے بارے میں آگاہ کیا۔ ورکشاپ چیئرمین اور مقررین کے ساتھ شرکاء کے تفصیلی سوالات و جوابات کے بعد اختتام پذیر ہوئی۔
Comments are closed.