ڈپٹی کمشنر چمن اسماعیل ابراھیم کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوید عالم نے چمن نیو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا
چمن رپورٹ سید سردار محمد خوندئ ڈپٹی کمشنر چمن اسماعیل ابراھیم کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوید عالم نے چمن نیو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عبدالمالک اچگزئی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو اہسپتال کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی اس موقع پر ڈاکٹر محمد علی کاکڑ، ڈاکٹر اختر اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوید عالم نے ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل سٹاف اور عملہ کی حاضری چیک کی، انہوں نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ ڈاکٹروں کی غیر موجودگی کی صورت میں مریضوں کی جان چلی بھی جا سکتی ہیں اور موقعے پر علاج کرنے سے صحت یاب بھی ہو سکتے ہیں لہذا ڈاکٹروں کی غیر حاضری کی صورت میں ہم کسی بھی قسم کی مصلحت پسندی کا شکار نہیں ہوں گےاس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں داخل اور او پی ڈی مریضوں اور ان کے لواحقین سے طبی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کئے
انہوں نے ہسپتال میں ادویات کا سٹاک اور صفائی ستھرائی بھی چیک کی،
انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام اقدامات اٹھا رہی ہے حکومت بلوچستان شہریوں کو ہیلتھ کے شعبے میں جدید اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں
انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ چمن نیو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں کے ساتھ اچھا رویہ اپنایا جائے اور مریضوں کی علاج ومعالجہ کو یقینی بنایا جائے ۔
Comments are closed.