ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اور ریسکیو1122کے باہمی اشتراک سے ٹریننگ سنٹر میں لائن سٹاف کی دوران ڈیوٹی جان بچانے اور تحفظ کو فروغ دینے کے لئے کورس کا اہتمام کیاگیا۔
ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اور ریسکیو1122کے باہمی اشتراک سے ٹریننگ سنٹر میں لائن سٹاف کی دوران ڈیوٹی جان بچانے اور تحفظ کو فروغ دینے کے لئے کورس کا اہتمام کیاگیا۔ ریسکیو 1122کے انسٹرکٹرز اسد قریشی اورمحمد عابد نے ایڈیشنل ایکسین سیفٹی /ٹریننگ سنٹربہاولپور عامر انصاری کے ہمراہ سرکل ٹریننگ سنٹر میں ٹی 100اور انڈکشن کلاس ٹی 50کی پروموشن کلاسز کے شرکاء کو ابتدائی طبی امداد، سی پی آر، زخمی افراد کا علاج، زخم اور خون بہنے والی ابتدائی طبی امداد، ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کی ابتدائی طبی امداد اور آگ بجھانے والے آلات کا استعمال کرنے کی تربیت دی۔ ریسکیو 1122کی ٹیم نے لائن سٹاف کی جاری کلاسز کے شرکاء کو تربیت فراہم کرنے کے بعد پری ٹیسٹ لیا اور پوسٹ ٹیسٹ کیا۔ تمام ٹرینرز اور سرکل ٹریننگ سنٹر بہاولپور کے سٹاف نے تربیتی سیشن کو کامیابی سے مکمل کیا۔
Comments are closed.