ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے نئے 132KVبہاولنگر IIگرڈاسٹیشن مں 19نئی آسامیوں کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔

 

ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے نئے 132KVبہاولنگر IIگرڈاسٹیشن مں 19نئی آسامیوں کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔ سپریٹنڈنگ انجینئر جی ایس او ساہیوال سرکل سید جواد منصور کے مطابق نئے گرڈاسٹیشن کا انتظامی کنٹرول جی ایس او سرکل ساہیوال /ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن ساہیوال کے پاس ہوگا۔ نئے 132KVبہاولنگر۔IIگرڈاسٹیشن میں ایس ایس او۔Iکی 4، اسسٹنٹ فورمین کی ایک، سب سٹیشن اٹینڈنٹ کی ایک، فٹر۔IIکی ایک، اے ایس ایس اے کی 4، سیکیورٹی گارڈز کی5، مالی کی ایک اور سوئپر کی دو آسامیاں قائم کی گئی ہیں۔

Daily Askar

Comments are closed.