ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)رورل سب ڈویژن عارفوالہ کی ریکوری ٹیم پر مسلح ڈیفالٹرزکا تشدد۔ جان سے مارنے کی دھمکیاں اورٹیم کو محبوس کردیا۔

ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)رورل سب ڈویژن عارفوالہ کی ریکوری ٹیم پر مسلح ڈیفالٹرزکا تشدد۔ جان سے مارنے کی دھمکیاں اورٹیم کو محبوس کردیا۔ تھانہ صدر شجاع آباد میں مقدمہ درج کروادیاگیا۔ ایس ڈی او میپکو رورل سب ڈویژن عارفوالہ محمد شہزاد سرور کے مطابق چک نمبر 33ای بی عارفوالہ میں میپکو کی ٹیم73479روپے وصول کرنے کے لئے میٹراکاؤنٹ نمبر 05-15532-1006602بنام محمدفیاض سے گئی تو اس نے کئی مستقل نادہندگان کو بجلی فراہم کرنے کے لئے اپنا میٹر گاؤں کی دوسری جانب شفٹ کیاہواتھا۔ ٹیم جب مستقل نادہندگان کے میٹرز اتارکر گئی تو داؤدولد محمد دین نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مسلح ہوکر گاڑی کو روکا اور میپکو ٹیم پر حملہ کردیا اور ہوائی فائرنگ کی جس سے سرکاری گاڑی کی ونڈ سکرین ٹوٹی اور سائیڈ سکرین ٹوٹنے سے لائن مین سیکنڈ محمد امجد زخمی ہوگئے۔ ڈیفالٹرز لائن مین سیکنڈ محمد امجد اور اور لائن مین فرسٹ مسعود صدیق کو اسلحہ کے زور پر اپنے گھر لے گئے اور کمرے میں بند کرکے حبس بے جا میں رکھا۔ تشدد کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے۔اہلکاروں نے منت سماجت کرکے اپنی جان بچائی اور فوری طورپر 15پر پولیس مدد کیلئے کال کی۔ ایس ڈی او رورل سب ڈویژن نے کارسرکارمیں مداخلت/جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے/حبس بے جا میں رکھنے/ہوائی فائرنگ کرکے سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچانے کی دفعات کے تحت تھانہ صدر عارفوالہ میں مقدمہ درج کروادیاہے۔

Daily Askar

Comments are closed.