ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے خراب اور جلنے والے میٹرز کی تبدیلی کے لئے 4ہزار424سنگل فیز میٹرز کا اجراء کردیاہے۔
ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے خراب اور جلنے والے میٹرز کی تبدیلی کے لئے 4ہزار424سنگل فیز میٹرز کا اجراء کردیاہے۔ ڈائریکٹرمیٹریل مینجمنٹ میپکو سہیل بشیر کے مطابق مئی 2023ء کے اختتام تک ایک ماہ سے پانچ ماہ کی مدت والے خراب اور جلنے والے میٹرز تبدیل کرنے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔ ایلوکیشن کے مطابق ملتان سرکل کو 288، ڈی جی خان سرکل کو 696، وہاڑی سرکل کو 547، بہاولپورسرکل کو 718، ساہیوال سرکل کو 525، رحیم یار خان سرکل کو 278، مظفرگڑھ سرکل کو 756، بہاولنگر سرکل کو 401اور خانیوال سرکل کو 215سنگل فیز میٹرز جاری کئے گئے ہیں۔
Comments are closed.