صوبائی وزیر بلدیات سیدناصرحسین شاہ کی زیرصدارت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA)کااعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات نجم احمد شاہ، ڈی جی SBCAیاسر شر اورایڈشنل ڈائریکٹر جنرل SBCA انجنیئر بینش شبیر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر بلدیات سیدناصرحسین شاہ کی زیرصدارت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA)کااعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات نجم احمد شاہ، ڈی جی SBCAیاسر شر اورایڈشنل ڈائریکٹر جنرل SBCA انجنیئر بینش شبیر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کام کیلئے آنے والی عوام کے مسائل کو فوری حل کیا جائے اورادارے کی پالیسی کے مطابق 15 معین دنوں میں کام کو یقینی بنایا جائے۔انھوں نے مزید کہا کہ جس افسر کے پاس 15 دن سے زیادہ کوئی کیس رہتا ہے اس کو فوری معطل کیا جائے۔ صوبائی وزیر نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جس افسر کی کوتاہی ہو یا غیر ضروری تنگ کرنے کی شکایت ہو اس کوفوری معطل کرکے محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ناصر شاہ نے کہا کہ جہاں بھی ایکشن ہوتا ہے اس کا مکمل ریکارڈ موجود ہونا چاہئے جبکہ ادارے کے افسران کو پابند کیا جائے کہ وہ عوام کو تیز تر ریلیف دیں۔ انھوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات فراہم کرنا اور ریلیف فراہم کرنا چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کا وژن ہے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کو ڈلیور کرنے کیلئے SBCA میں شفافیت ضروری ہے۔ اجلاس میں ایس بی سی اے کی گورننگ باڈی تشکیل دینے کی تجویز پر غور کیا گیا اور نتیجے پر پہنچے کہ ایس بی سی اے میں بہتری کی کافی گنجائش موجود ہے ۔ناصر شاہ نے کہا کہ ایس بی سی اے کی کارکردگی مزید بہتر کرکے اسے عوام دوست ادارہ بنایا جائے گا ، عوام کی مشکلات دور کرنے اور شفافیت کیلئے گورننگ باڈی کی تشکیل ضروری ہے۔ اجلاس میں ریجنل بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بنانے کی تجویز پیش کی گئی جس کے تحت بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کام کو چیک کرنے کیلئے ایک میکنزم وضع کیا جائے ۔ اجلاس کے شرکاء کو وزیر بلدیات نے بتایا کہ تمام تجاویز وزیر اعلی سندھ کو بھیجی جائیں گی اور وزیر اعلی سندھ کی منظوری کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ناصر شاہ نے کہا کہ شہر میں موجود مخدوش عمارتوں کے حوالے سے اقدامات مکمل کئے جائیں اورعوام کی سہولت کیلئے ایس بی سی اے کے ون ونڈو آپریشن کو یقینی بنایا جائے۔
Comments are closed.