ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر-1 ضلع جنوبی ریاض حسین لغاری کے زیر صدارت سمندری طوفان بیپار جوئے کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کاجائزہ اجلاس منعقد ہوا۔.

 

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر-1 ضلع جنوبی ریاض حسین لغاری کے زیر صدارت سمندری طوفان بیپار جوئے کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کاجائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع جنوبی کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز سمیت پاکستان رینجرز ، کے الیکٹرک ، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ، ڈی ایم سی ، کے ایم سی ، سی بی سی اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، ایس ایس جی سی سمیت تمام متعلقہ اداروں کی افسران نے شرکت کی.تمام ڈپارٹمنٹس کی جانب سے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کنٹیجنسی پلان تیار کرلیا گیا ہے ۔ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر ، ممکنہ تیز رفتار ہوائوں اور طوفانی بارشوں کے پیشِ نظر ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں لگی تمام اشتہاری بل بورڈ ، سائن بورڈز کو ہٹانے ،گہنی اور کمزور درختوں کے کٹائی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور خطرناک قرار دے گئی عمارتوں کو خالی کروایا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنر جنوبی آفیس میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے ، کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں عوام ان نمبروں پر اطلاع دیں۔021-99205628۔۔۔۔021-99205629ضلع جنوبی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کنٹیجنسی پلان تیار کرلیا گیا ہے ، صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سمیت تمام متعلقہ اداروں سے مکمل رابطے میں ہیں۔

Daily Askar

Comments are closed.