پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتی برادری کا حصہ نمایاں ہے۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور گیان چند ایسرانی

1

 

پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتی برادری کا حصہ نمایاں ہے۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور گیان چند ایسرانی

شریک چیئرمین آصف زرداری, چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ادی فر یا ل تا لپور اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ گیان چند ایسرانی

کراچی 12 جون ۔صوبائی وزیر اقلیتی امور گیان چند ایسرانی نے کہا ہے کہ پاکستان بالخصوص سندھ میں اقلیتی برادری کو برابر کے حقوق حاصل ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق اقلیتی برادری کے حقوق کی مکمل پاسداری ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تلک چاڑھی حیدرآباد میں فلپ چرچ کے پیور بلاک کی تزئین و آرائش و توسیع کے کام کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔۔انہوں نے مزید کہا کہ شریک چیئرمین آصف زرداری, چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ادی فر یا ل تا لپور اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جس کا مظہر ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتی برادری کا حصہ نمایاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے وڑن پر اقلیتی برادری کو مکمل اعتماد ہے جس کے تناظر میں وزیر اعلیٰ سندھ کی راہنمائی میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کا کام جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی سرکاری ملازمتوں میں اقلیتی برادری کے کوٹہ پر شفاف طریقہ سے عمل درآمد ہورہا ہے اور اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کی تعمیر و تزئین کیلیے خصوصی فنڈز بھی مختص کیئے گئے ہیں۔ محکمہ اقلیتی امور کی ترقیاتی اسکیمیں اقلیتی برادری سے محبت کا اظہار ہیں۔

Daily Askar

Comments are closed.