پنجاب بھرمیں 1231ٹریفک حادثات میں 08افراد جاں بحق1355زخمی ہوئے

 

پنجاب بھرمیں 1231ٹریفک حادثات میں 08افراد جاں بحق1355زخمی ہوئے
لاہور: ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1231ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 707افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔648معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (73فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 644ڈرائیوز،48کم عمرڈرائیور، 591مسافراور128پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ261ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت297متاثرین کے ساتھ پہلے گجرانوالہ84حادثات میں 90متاثرین کے ساتھ دوسرے ملتان79 حادثات میں 80متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1355متاثرین میں 1080مرد اور283خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 307افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور684افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ372زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1061موٹرسائیکلز،93آٹو رکشے،134کاریں،28وین،12مسافربسیں،27ٹرک اور98دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

Daily Askar

Comments are closed.